امریکی حملوں سے ایران کو بھاری نقصان پہنچا، میزائل اور ڈرون ختم ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ یہ کارروائی ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اعزاز میں کی گئی ہے، ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دیئے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر دوبارہ انتہائی شدید حملہ کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی ان عظیم امریکی فوجیوں کے اعزاز اور بدلے میں کی گئی ہے، جو اس علاقائی تنازع میں ہلاک ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کو اب تک بھاری فوجی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور اب ایران کے پاس بہت ہی کم تعداد میں میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینٹ کام کے ایران پر مسلسل 9 ویں رات شدید حملے، 8 شہر دھماکوں سے گونج اٹھے
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ امریکہ کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا اہم سمندری راستہ امریکہ کے کنٹرول میں ہے اور ایران اب اس پوزیشن میں نہیں کہ وہاں کوئی مداخلت کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا نتائج سامنے آتے ہیں، تاہم امریکہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کر کے ہی دم لے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












