امریکی سینٹ کام کے ایران پر مسلسل 9 ویں رات شدید حملے، 8 شہر دھماکوں سے گونج اٹھے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 8 اہم شہروں اور بندرگاہوں پر مسلسل 9 ویں رات بھی شدید حملے کیے، خورموج میں حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے، جو مسلسل 9 ویں رات بھی جاری رہے۔
امریکی فوج کے مطابق ان حملوں کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے تاکہ وہ اس اہم سمندری راستے پر اپنا کنٹرول قائم نہ رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : کویت پر ایرانی حملوں کے بعد شہری خوفزدہ، پینے کے پانی اور ڈبہ بند اشیاء کی خریداری میں اضافہ
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی طیاروں اور میزائلوں نے ایران کے 8 بڑے شہروں کو نشانہ بنایا، جس سے مختلف علاقوں میں شدید دھماکے سنے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں صوبہ خوزستان کے شہر آبادان، بندر ماہشر اور بندر امام خمینی کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ سیستان اور بلوچستان کے ساحلی شہروں چابہار اور کنارک میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا۔
اس کے علاوہ صوبہ بوشہر، لورستان، تبریز اور سیرک میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جنوب مغربی ایران کے شہر خورموج میں امریکی حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ دیکھنے میں آیا۔
یہ علاقہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری اور میزائل فورسز کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کی رات 10 بجے مکمل ہونے والے ان حملوں میں ایرانی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز اور ڈرون لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












