جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

کویت پر ایرانی حملوں کے بعد شہری خوفزدہ، پینے کے پانی اور ڈبہ بند اشیاء کی خریداری میں اضافہ

19 جولائی, 2026 13:42

کویت پر ایران کی جانب سے بجلی اور پانی کے پلانٹ پر دو بار حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بنیادی اشیاء کی طلب میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے ہفتے کے روز ملک کے ایک بڑے بجلی اور پانی کے پروسیسنگ پلانٹ پر دو بار حملہ کرنے کے بعد مقامی آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کویت کے ایک 61 سالہ رہائشی حسن ریان نے بتایا کہ عوام میں یہ شدید خوف پایا جاتا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی اسی طرح بڑھتی رہی تو ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیاء نایاب ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے ڈرون حملے، اسلحہ خانہ اور ریڈار سسٹم تباہ

انہوں نے بتایا کہ صبح ہی سے مارکیٹوں میں پینے کے پانی اور ڈبہ بند خوراک خریدنے والے شہریوں کا بے پناہ رش دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ لوگوں کو ڈر ہے کہ آنے والے دنوں میں سپلائی چین اور سرکاری خدمات بری طرح متاثر ہوں گی۔

ایک اور 46 سالہ شہری علی محمود نے صورتحال کی سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار سرکاری چھٹی کا دن ہونے کے باوجود کویت کے تمام بازار، سڑکیں اور ساحلِ سمندر سنسان پڑے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔