کویت میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے ڈرون حملے، اسلحہ خانہ اور ریڈار سسٹم تباہ

ایران کی فوج نے کویت میں قائم 2 امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر تباہ کن ڈرونز کے ذریعے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی فوج نے سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کویت میں واقع 2 امریکی فوجی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکا کی مسلسل 8 ویں رات فضائی کارروائی، ہرمزگان میں شدید دھماکے
ایرانی فوج کے مطابق ان کے تباہ کن ڈرونز نے کویت کے کیمپ الاد یری میں قائم امریکی فوج کے ایک بڑے اسلحہ خانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ علی السالم ایئربیس پر موجود امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور فضائی دفاعی ریڈاروں پر بھی ڈرونز کے ذریعے ٹھیک نشانہ لگایا گیا ہے، جہاں شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










