پاکستان میں اسمارٹ فونز کی درآمد میں نمایاں اضافہ

Big News for Smartphone Buyers
پاکستان میں اسمارٹ فونز کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز کی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب، جدید موبائل ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولیات کا تیزی سے فروغ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی تک کے عرصے میں پاکستان نے ایک ارب 74 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر مالیت کے اسمارٹ فونز درآمد کیے۔ پاکستانی کرنسی میں ان موبائل فونز کی مجموعی مالیت 491 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملک نے تقریباً ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے تھے، جس کے مقابلے میں اس سال درآمدات میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موبائل فونز کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیلی کام آلات کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔ گزشتہ 11 ماہ کے دوران تقریباً 39 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا ٹیلی کام سامان بیرون ملک سے درآمد کیا گیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 195 ارب روپے بنتی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












