اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز، 7 مقامات پر سہولت فعال

19 ستمبر, 2026 10:57

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز کردیا، جس کے تحت دونوں علاقوں کے 7 مقامات پر جدید موبائل ٹیکنالوجی فعال کردی گئی ہے۔

ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل نے 5G سروس کا افتتاح کیا، جس کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ہیڈکوارٹرز میں فائیو جی سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔

ایس سی او کے مطابق 5G سروس کا آزمائشی آغاز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل رابطوں اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے، جس سے صارفین کو جدید موبائل ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

منصوبے کے تحت دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس پر 5G سروس فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں علاقوں میں فعال 5G سائٹس کی مجموعی تعداد 27 ہوجائے گی۔

فائیو جی ٹیکنالوجی کے فروغ سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کے شعبوں میں تیز رفتار ڈیجیٹل سہولیات اور نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

ایس سی او کے مطابق آزمائشی مرحلے کے دوران صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر مستقبل میں 5G نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔