جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

غزہ میں اسرائیلی بمباری، 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید

21 جولائی, 2026 10:43

اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے صبرا محلے میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

غزہ میں الشفا اسپتال کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے صبرا محلے میں ایک رہائشی مکان کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ پر امریکیوں کی نفرت کم کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی اسرائیلی خفیہ مہم کا انکشاف

بمباری کے باعث مکان کو شدید نقصان پہنچا اور ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔ مقامی امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔