جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

21 جولائی, 2026 11:08

معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہیں خلع کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ دنیا کی کسی بھی خاتون کو شادی کے بعد ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کسی عورت کو ایسا شوہر نہ ملے جو ازدواجی زندگی میں اس کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرے۔

 

https://www.facebook.com/reel/1094054502949974

 

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی گزشتہ سال حارث کھوکھر سے ہوئی تھی۔ اس سے قبل دونوں کی منگنی اور پھر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا، جس پر ان کے مداحوں نے بھی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر نبیحہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ رشتہ اس وقت مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، تاہم حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ معاملہ طلاق تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ نے ماضی میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر ان کی شادی ختم ہوئی تو اس کی ذمہ داری ان کے شوہر کے گھر والوں پر عائد ہوگی۔ حارث کھوکھر اپنے والدین کی باتوں میں آکر ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا تھا کہ اگر شوہر کے گھر والوں کو پہلے سے کوئی اور رشتہ پسند تھا تو پھر انہیں اس شادی میں شامل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔