وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گرینڈ الائنس کے گرفتار 50 سرکاری ملازمین رہا

حکومت بلوچستان نے گرینڈ الائنس کی درخواست پر کوئٹہ میں احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تمام 50 سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا۔
حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا ہے۔
یہ قدم وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات اور گرینڈ الائنس کے قائدین کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ایک مثبت اور فراخدلانہ فیصلے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے تقریباً 50 سرکاری ملازمین کو آزاد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دیدی
حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں سرکاری ملازمت کے نظم و ضبط، طے شدہ قواعد و ضوابط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسے کسی بھی طرزِ عمل سے گریز کیا جائے گا، جو سرکاری ملازم کے وقار، ذمہ داری اور ضابطۂ اخلاق کے منافی ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









