جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

بلوچستان کی 14 سالہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

22 جولائی, 2026 13:11

بلوچستان کی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے کھوسر گنگ چوٹی سر کر کے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خلجی نے گلگت بلتستان کی مشہور اور دشوار گزار کھوسر گنگ چوٹی کو کامیابی سے سر کر کے بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزا حاصل کر لیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس مہم نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا اور انتہائی اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گرینڈ الائنس کے گرفتار 50 سرکاری ملازمین رہا

تقریباً 6 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر واقع کھوسر گنگ چوٹی کی سخت برفانی چڑھائی کو مکمل کرنے کے بعد ملائکہ خلجی نے چوٹی کے بلند ترین مقام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا، جو ان کی اپنے وطن سے بے پناہ محبت اور پاکستانی نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کے غیر متزلزل عزم و حوصلے کی واضح علامت ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان اور کھیلوں کی تنظیموں نے بلوچستان کی اس قابلِ فخر بیٹی اور ان کے اہل خانہ کو اس عظیم اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملائکہ خلجی کی یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی کا کارنامہ نہیں بلکہ امید، استقامت اور حب الوطنی کا ایک طاقتور پیغام ہے جو دنیا کو یہ بتاتا ہے کہ بلوچستان کی حقیقی شناخت اس کے باصلاحیت، بہادر اور پرعزم نوجوان ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔