وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کابینہ کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ 12 وزراء پر مشتمل ہوگی، جبکہ پانچ معاونین خصوصی کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 اراکین اسمبلی شامل ہوں گے۔ ان میں نگر سے تعلق رکھنے والے محمد علی اختر، دیامر سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی محمد نسیم، گورنر گلگت بلتستان کے فرزند سید توقیر مہدی، اقبال حسن، سید جلال شاہ، راجہ ناصر علی خان، زلفقار علی مراد اور نیک نام کریم شامل ہیں۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اراکین بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے، جن میں حاجی محمد دلپزیر، ڈاکٹر اسد شفیق، امان علی عامر اور انور علی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزراء کو محکموں کے قلمدان دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کریں گے۔
کابینہ کے نئے اراکین جلد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں نئی صوبائی حکومت کی انتظامی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









