ایران کے اردن اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے، راڈار اور ڈرونز تباہ

ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن نصر 2 کی 25 ویں لہر کے تحت اردن، کویت اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جس میں امریکی راڈار اور ڈرونز تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں آپریشن نصر 2 کے تحت اردن اور کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر نئے اور شدید حملے کیے ہیں۔
آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہلے مرحلے میں اردن کی شاہ فیصل اور پرنس حسن ملٹری بیسز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر مسلسل 12ویں رات بھی شدید فضائی حملے، بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان دھماکوں سے لرز اٹھے
ایرانی بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں ایف 15 طیاروں کو لیس کرنے والی تنصیب کو شدید نقصان پہنچا اور کنٹینرز میں موجود 8 نئے ایم کیو 9 ڈرونز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 2 دیگر ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر اسٹوریج پر ہونے والے دوسرے حملے میں 2 امریکی ہیوی ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے اور امریکی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
کویت کے احمد الجابر ایئر بیس کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایرانی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی تصدیق کرتی ہیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فورسز کے اے این/ایف پی ایس 117 ارلی وارننگ راڈار، پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور فضائی آپریشنز کی معاونت کرنے والے امریکی ملٹری سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












