ایران عراق شلمچہ سرحدی راستے پر امریکی میزائل حملہ، 2 شہری شہید، 11 زخمی

ایران اور عراق کے درمیان قائم شلمچہ سرحدی راستے کے مسافر ٹرمینل کے قریب امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ 11 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ایران کے صوبے خوزستان میں قائم ایران عراق شلمچہ بارڈر کراسنگ پر امریکی فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا ہے۔
خوزستان کے نائب گورنر برائے سیکیورٹی امور نے آئی آر آئی بی اسٹیٹ براڈکاسٹر اور دیگر مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس امریکی دہشت گردانہ جارحیت کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایران کو نظرانداز کرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پاسداران انقلاب
اس سے قبل مہر نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے ابتدائی طور پر رپورٹ کیا تھا کہ شلمچہ بارڈر کراسنگ کے مسافر ٹرمینل کے پاس امریکی میزائل گرا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن بعد میں صوبائی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔
خوزستان پروونشل کونسل نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے شہر اندیمشک کے نواحی علاقے میں بھی ایک امریکی حملے نے ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق اس خونی واقعے کے باوجود شلمچہ بارڈر کراسنگ کو کھلا رکھا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں جاری رہ سکیں اور مسافروں کی آمد و رفت میں کوئی بڑا تعطل پیدا نہ ہو۔
جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو قریب واقع اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












