جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، برینٹ کروڈ 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

23 جولائی, 2026 10:31

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 جون بعد کی بلند ترین سطح 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 1.93 ڈالر یعنی 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

یہ 8 جون کے بعد سے اب تک خام تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکسٹاس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں بھی 1.44 ڈالر یعنی 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی تجارت 88.27 ڈالر فی بیرل پر ہو رہی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں یہ تازہ ترین اضافہ امریکی فورسز کی جانب سے ایران پر نئے حملوں اور بحیرہ احمر میں یمن کی مسلح افواج کی جانب سے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنائے جانے کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے حوثیوں کا 2 سعودی آئل ٹینکرز پر حملہ

اس سے قبل کے سیشن میں بھی برینٹ کروڈ 3 ڈالر سے زائد کے اضافے کے ساتھ 94.07 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بدھ کے روز تقریباً 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس تیزی سے پیش رفت سے مختلف ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔