افغانستان میں انسانی بحران شدید ہوگیا، طالبان پالیسیوں سے خطے کی سیکیورٹی شدید متاثر ہے، بھارتی تھنک ٹینک

بھارتی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں انسانی بحران شدید ہو چکا ہے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال بگڑ گئی۔
بھارتی تھنک ٹینک ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کا دورِ اقتدار افغانستان کو سنگین سیکیورٹی اور انسانی بحران کی طرف دھکیل رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد افغان عوام مزید بدحالی کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے۔
مارچ 2026 میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو غیر قانونی حراستوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا تھا، جبکہ اس سے قبل دسمبر 2025 میں آسٹریلیا نے طالبان کے 3 وزرا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر کڑی سفری اور مالی پابندیاں عائد کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان حکومت نے افغان خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کو اپنی سرکاری پالیسی بنا لیا، برطانوی جریدہ
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر مکمل قدغن لگائی گئی ہے اور سابق حکومت کے حامیوں اور اقلیتوں کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔
افغانستان کے سالانہ بجٹ کے ذرائع اور اخراجات کا نظام غیر شفاف ہے، جبکہ عوام کے فلاحی فنڈز کو بھی اسلحے کی خریداری کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ القاعدہ اور فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی خطے کے لیے بڑے سیکیورٹی خطرات کو ظاہر کرتی ہے۔
سابق امریکی سفارت کار ینی فورزہائمر کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ طالبان کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینا ایک انتہائی سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












