جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

23 جولائی, 2026 12:50

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں خود تدریس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے مختلف اسکولوں میں جا کر طلبہ کو پڑھائیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق وہ ابتدا میں انگلش اور کیمسٹری کے مضامین پڑھائیں گے، کیونکہ یہ ان کے پسندیدہ مضامین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے اسکولوں میں تدریسی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پرائمری اسکولوں میں انگلش جبکہ ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے تدریس کا آغاز کریں گے، تاہم دیگر مضامین بھی پڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول کا دورہ کریں گے اور بغیر پیشگی اطلاع کلاس میں جا کر طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ تعلیمی نظام اور تدریسی معیار کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ وہ اساتذہ کے مقام اور کردار کا احترام کرتے ہیں اور استاد کا کردار ادا کرنا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں خود تدریس کرنے کے اقدام سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی اور انہیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔