جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

معروف بیوٹی انفلوئنسر ایڈریانا گارشیا چل بسیں

24 جولائی, 2026 09:42

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر ایڈریانا گارشیا 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا منگل کے روز میکسیکو کی ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک سرجری کروا رہی تھیں۔ جس دوران اچانک کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ طبی عملے کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

واقعے کے بعد مقامی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال ایڈریانا گارشیا کی موت کی حتمی اور سرکاری وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔ تاہم سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طبی غفلت سمیت دیگر معاملات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر بیوٹی اور فیشن سے متعلق مواد کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں۔ وہ اپنے فالوورز کے ساتھ میک اپ ٹپس، بیوٹی ٹرینڈز اور لائف اسٹائل سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔ ان کے منفرد انداز کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زیادہ فالوورز تھے۔ ان کی پوسٹس اور ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا تھا۔ وہ ایک میکسیکن کمپنی کے ساتھ بھی بطور بیوٹی انفلوئنسر وابستہ تھیں، جس نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔