جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

اسرائیلی افواج کی غزہ پر شدید بمباری، 2 فلسطینی شہید

24 جولائی, 2026 10:47

اسرائیلی افواج نے غزہ میں انخلا کے احکامات جاری کرنے کے بعد شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ملٹری نے غزہ میں 4 مختلف علاقوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کرنے کے فوراً بعد انہی مقامات پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی مداخلت سے طے پانے والی نام نہاد جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیوں میں شدت برقرار ہے۔ غزہ شہر، بريج اور جباليا پناہ گزین کیمپوں کے ساتھ ساتھ زیتون اور تل ہوا کے علاقوں میں رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا گیا، جس سے زیتون کے علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق غزہ کی 67 فیصد آبادی یعنی تقریباً 14 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام کے نمائندے نے صورتحال کو انتہائی ابتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر امدادی رسائی اور فنڈز کی ضرورت ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی امداد پر عائد تمام پابندیاں فوری ختم کرے کیونکہ اس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں بین الاقوامی تحفظ فورسز کی غزہ میں جلد تعیناتی پر زور دیا ہے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق مراکش کے 30 سیکیورٹی اہلکاروں نے اس فورس کا حصہ بننے کے لیے غزہ کا دورہ بھی کیا ہے۔

تاہم اب تک کی اسرائیلی ناکہ بندی اور مسلسل حملوں کے باعث غزہ کے عوام مسلسل دربدری اور خوف کے سائے میں جینے پر مجبور ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔