مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت ہے، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان سمیت 8 اہم اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آبادکاروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت بحال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، ترکیہ اور انڈونیشیا سمیت 8 اہم اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں جاری اسرائیلی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مسلسل بڑھا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں شدید انسانی بحران، اسرائیلی حملوں اور آلات کی کمی کے باعث امدادی کارروائیاں شدید متاثر
اعلامیے میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی انتہا پسند وزرا اور گروہوں کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور سے متعلق اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اور تاریخی اختیار کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادات ادا کرنے سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











