میٹا نے فیس بک صارفین کیلئے مفت ویریفائیڈ ٹک پروگرام متعارف کروا دیا

Free Facebook Verified Tick: Easy Method
میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک نئے مفت ویریفکیشن پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صارفین بغیر کسی فیس کے اپنی پروفائل پر خصوصی ویریفائیڈ ٹک حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام اور پلیٹ فارم پر صارفین کا اعتماد بڑھانا ہے۔
میٹا کے نئے نظام میں صارف کی شناخت کی تصدیق کے لیے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ اس عمل کے دوران صارف کی فراہم کردہ سیلفی کا اس کی موجودہ پروفائل تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔ اگر شناخت کامیابی سے تصدیق ہو گئی تو صارف کے اکاؤنٹ پر خصوصی ویریفائیڈ نشان جاری کر دیا جائے گا۔ یہ عمل مکمل ہونے میں چند منٹ لگ سکتے ہیں۔
نئے پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے عمر کی حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے اہل صارفین ہی اس مفت ویریفکیشن سہولت کے لیے اہل ہوں گے۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد ویریفائیڈ ٹک فیس بک کے مختلف حصوں میں صارف کے نام کے ساتھ دکھائی دے گا۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ نیا ویریفائیڈ نشان روایتی بلیو ٹک سے مختلف ہوگا۔ اس کا مقصد کسی صارف کی شہرت یا ساکھ کی تصدیق کرنا نہیں ہے۔ یہ نشان صرف اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ اکاؤنٹ ایک حقیقی فرد سے منسلک ہے۔ اس طرح صارفین کے لیے اصلی اور جعلی پروفائلز میں فرق کرنا آسان ہو سکے گا۔
میٹا کا کہنا ہے کہ جعلی پروفائلز اور فرضی شناختیں سوشل میڈیا صارفین کے لیے مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔ نئے ویریفکیشن نظام کے ذریعے ایسے اکاؤنٹس کی شناخت میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے فیس بک پر صارفین کو زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ماحول فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












