بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

پی ٹی اے کا غیر فعال نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

09 ستمبر, 2026 12:45

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال، منسوخ یا استعمال میں نہ رہنے والے موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ایسے نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہمیشہ موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک رکھیں تاکہ اکاؤنٹ تک ان کی رسائی اور کنٹرول برقرار رہے۔

پی ٹی اے کے مطابق جو صارفین اپنا موبائل نمبر تبدیل کرتے ہیں، وہ واٹس ایپ میں موجود Change Number کا آپشن بروقت استعمال کریں۔ اس طرح نئے نمبر پر اکاؤنٹ منتقل کیا جاسکتا ہے اور پرانے نمبر سے منسلک اکاؤنٹ کے حوالے سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

صارفین کو اپنی سمز کی موجودہ حیثیت بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگر کوئی موبائل نمبر غیر فعال یا منسوخ ہوچکا ہے تو صارفین کو بروقت ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہونے سے محفوظ رہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔