ایپل کا نیا فیچر، ایک فون نمبر دو آئی فونز پر استعمال کرنا ممکن ہوگا

Major Issue Emerges in Apple’s New iPhone 17 Series Models
ایپل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت ایک ہی موبائل نمبر کو بیک وقت دو آئی فونز پر استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ یہ سہولت آئی او ایس 27 میں شامل کیے جانے والے نئے ’’آئی فون ہینڈ آف‘‘ فیچر کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
آئی او ایس 27 کو ایپل کی جانب سے 9 ستمبر 2026 کو شیڈول ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جس کے بعد یہ مختلف آئی فون ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اس فیچر کا ابتدائی ذکر جون 2026 میں ایپل کی سالانہ کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی تھیں۔ اب سامنے آنے والی معلومات میں فیچر کے طریقہ کار کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔
نئے فیچر کو آئی فون کی سیٹنگز میں موجود سیلولر مینیو کے ذریعے فعال کیا جاسکے گا۔ سیٹ اپ کے دوران صارف کو ایک آئی فون کو مرکزی ڈیوائس جبکہ دوسرے کو کمپینن ڈیوائس کے طور پر منتخب کرنا ہوگا۔
ایپل کے مطابق مرکزی ای سم کو مرکزی آئی فون میں برقرار رکھا جائے گا، جبکہ دوسرے آئی فون کو کمپینن ای سم فراہم کی جائے گی۔ اس طرح صارف ایک ہی موبائل نمبر سے دونوں آئی فونز پر کالز اور دیگر سیلولر سہولیات استعمال کرسکے گا۔
اس فیچر کے استعمال کے لیے دونوں آئی فونز میں آئی او ایس 27 انسٹال ہونا ضروری ہوگا، جبکہ متعلقہ موبائل نیٹ ورک آپریٹر کی جانب سے بھی اس سہولت کی سپورٹ لازمی ہوگی۔
ابتدائی طور پر امریکا اور نیدرلینڈز میں موجود دو موبائل آپریٹرز کی جانب سے آئی فون ہینڈ آف فیچر کی سپورٹ فراہم کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم مستقبل میں مزید آپریٹرز کی شمولیت متوقع ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












