پاسداران انقلاب کا حالیہ کارروائیوں میں امریکہ کے 200 سے زائد فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران امریکی اڈوں پر کیے گئے جوابی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے اور امریکہ کے جنگی طیاروں و دفاعی ریڈارز کو شدید نقصان پہنچا۔
ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے ایک انٹرویو کے دوران خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر کی جانے والی جوابی کارروائیوں کا تفصیلی حساب پیش کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ جوابی حملے ان امریکی اڈوں کے خلاف کیے گئے، جو ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔
حسین محبی کا کہنا تھا کہ آپریشن نصر 2 کے دوران ایرانی فورسز نے 8 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور اس سے کہیں زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے، جبکہ امریکی انتظامیہ ان جانی نقصانات کو چھپا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا حکم
ترجمان کے مطابق 15 دنوں کی کارروائیوں میں امریکی ایئر فورس کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ، ایک پی 8 طیارہ، ایک سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ، 8 ایندھن فراہم کرنے والے فضائی ٹینکرز، 11 مقیم جنگی طیارے و ہیلی کاپٹرز اور 17 جاسوس و آپریشنل ڈرونز تباہ کیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈرونز کے 6 ہینگرز، فائٹر طیاروں کے 5 ہینگرز اور ایندھن کے 12 بڑے ذخائر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی ایئر ڈیفنس اور مواصلاتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، جس میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس کے 6 ریڈارز یونٹس، 8 ابتدائی وارننگ والے ریڈارز اور 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











