اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا حکم

26 جولائی, 2026 09:16

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں فی الحال معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی حملے کی منصوبہ بندی کو فی الحال روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ طاقت کے زور پر نتائج حاصل نہیں کر سکتا، بہتر راستہ سفارتکاری ہی ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

عمان کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت دیکھی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں، تاہم تمام آپشنز بدستور کھلے ہیں۔

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ مسلسل حملے ایران میں اندرونی اتحاد کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں، لہذا اس وقت وسیع پیمانے پر بمباری کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔