کویت کی ایران مخالف کسی بھی فوجی آپریشن میں شمولیت کی تردید

کویت نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے ان دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد اور بے بنیاد قرار دیا، جن میں کہا گیا تھا کہ کویت ایران کے خلاف کسی فوجی آپریشن کا حصہ بن رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویتی حکومت اور عسکری حکام نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دیا تو وہ ہمارا نشانہ ہوگا، ایرانی پاسداران انقلاب
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی رپورٹ سچائی پر مبنی نہیں ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
کویت نے اپنے جاری کردہ باضابطہ بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس نے ماضی میں کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گا۔
حکومت کویت نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین، فضائی یا سمندری حدود کو کسی بھی دوسرے ملک بالخصوص ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











