برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دیا تو وہ ہمارا نشانہ ہوگا، ایرانی پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کا ساتھ دیا یا اس کی جنگ میں شراکت دار بنا تو برطانیہ بھی ایرانی افواج کے اہداف میں شامل ہوگا۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے اتحادی ممالک بالخصوص برطانیہ کو نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔
ایرانی ملٹری حکام نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ جاری تنازعہ میں جو بھی ملک واشنگٹن کی مدد کرے گا یا اس کے ساتھ جنگ میں شامل ہوگا، اس ملک اور اس کی فوجی تنصیبات کو ایران اپنا ہدف بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ طاقت کے زور پر نتائج حاصل نہیں کر سکتا، بہتر راستہ سفارتکاری ہی ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
پاسداران انقلاب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی بمبار طیاروں نے حال ہی میں خطے اور اس کے قریب قائم برطانوی فوجی اڈوں کو استعمال کیا ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین یا فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دینا براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے مترادف ہے۔
ان کا کہلنا تھا کہ برطانیہ یا کسی بھی دوسرے ملک کو امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کا حصہ بننے سے پرہیز کرنا چاہیے ورنہ انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









