وقار ذکاء نے ٹریڈنگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا؛ دنیا بھر کے 2 ہزار ٹریڈرز میں پہلے نمبر پر!!! مرسڈیز جی ویگن جیت لی

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کرپٹو ٹریڈر وقار ذکاء نے بین الاقوامی ٹریڈنگ مقابلے WEEX TradeFi Masters میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کے 2 ہزار سے زائد ٹریڈرز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
مقابلے کے منتظمین کے مطابق وقار ذکاء نے صرف 12 دن کے دوران 74 فیصد ریٹرن آن انویسٹمنٹ (ROI) حاصل کیا، 40 ملین USDT ٹریڈنگ والیوم مکمل کی اور 74 ہزار امریکی ڈالر کا خالص منافع کمایا۔ اس عرصے میں ان کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 174 ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بین الاقوامی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد تجربہ کار ٹریڈرز نے حصہ لیا، تاہم وقار ذکاء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
🏆 12 Days. 74% ROI. 1 Brand-New G-Wagon. 🚙💨
Massive congratulations to @ZakaWaqar for crushing it and taking the #1 spot out of 2,000+ elite traders in the WEEX TradeFi Masters! 👑
The WEEX TradeFi Masters is a premier multi-asset trading championship where participants can… pic.twitter.com/aQ5vDtCvlY
— WEEX (@WEEX_Official) July 26, 2026
اس کامیابی کے اعتراف میں انہیں 2026 ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن بطور گرینڈ پرائز دی گئی۔
مقابلے کے منتظمین نے وقار ذکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی غیر معمولی ٹریڈنگ مہارت کے ذریعے دیگر شرکاء کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ کمپنی نے مقابلے میں شریک دیگر ٹریڈرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور آئندہ سیزن میں مزید سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی۔
واضح رہے کہ وقار ذکاء گزشتہ کئی برسوں سے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ سے متعلق معلومات، تجزیے اور رہنمائی بھی فراہم کرتے رہتے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











