آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کے 10 حلقوں میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے میرپور ڈویژن میں واضح برتری حاصل کر لی، جہاں غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مسلم لیگ ن نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ میرپور ڈویژن کے کل 13 حلقوں میں سے اب تک 10 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں۔
نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا تشدد، رینجرز سپاہی شہید، 5 اہلکار زخمی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے اہم حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جن میں ایل اے 1، ایل اے 4، ایل اے 7، ایل اے 9، ایل اے 11، ایل اے 12 اور ایل اے 13 شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل اے 2، ایل اے 3 اور ایل اے 8 میں میدان مارا ہے۔
اس کے علاوہ باقی ماندہ 3 حلقوں یعنی ایل اے 5، ایل اے 6 اور ایل اے 10 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ان تینوں حلقوں کے ابتدائی رجحانات کے مطابق 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن جبکہ ایک حلقے میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
انتخابی نتائج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آزاد کشمیر کا مکمل سیاسی منظرنامہ ان 3 حلقوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











