منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا!!! کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

04 اگست, 2026 15:33

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، جو مکمل سورج گرہن ہوگا۔ تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا کیونکہ اس وقت ملک میں رات ہوگی۔

ماہرین کے مطابق مکمل سورج گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی حصے اور پرتگال کے ایک محدود علاقے کے رہائشی مکمل گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔

دیگر کئی ممالک میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا، لیکن پاکستان میں یہ قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ یہ رات 2 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس بار اسپین میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ آخری مرتبہ وہاں 1912 میں مکمل سورج گرہن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس سورج گرہن کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ بعض علاقوں میں لوگ اسے سورج غروب ہونے کے وقت دیکھ سکیں گے، جو ایک نایاب فلکیاتی منظر سمجھا جاتا ہے۔

روس کے بعض حصوں میں بھی منفرد منظر دیکھنے کو ملے گا، جہاں ایک جانب سورج طلوع ہونے کے وقت جزوی گرہن شروع ہوگا، جبکہ ملک کے دوسرے حصے میں سورج غروب ہونے کے وقت جزوی گرہن دیکھا جا سکے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔