بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

سندھ حکومت کا اپنے ہی فیصلے پر یوٹرن؛ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا فیصلہ

05 اگست, 2026 15:36

کراچی: سندھ حکومت نے اپنے سابق فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کا دورانیہ برقرار رکھنے کے لیے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو روزہ تعطیل کا نظام دوبارہ نافذ ہو جائے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔