جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

علیمہ خان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کے اعلان پر برہمی کا اظہار

06 اگست, 2026 14:22

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدم اعتماد اور شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے درمیان سیاسی فیصلوں پر شدید اختلافات کھلے عام سامنے آ گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کا الزام بے بنیاد ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل انتظار کروا رہے ہیں اور انہیں 27 ستمبر کو دی جانے والی لانگ مارچ کی کال کی سمجھ نہیں آئی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ تاریخ کے تعین سے متعلق ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ان کے لیے باعثِ حیرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے پشاور کے جلسے کو بھی نہیں دیکھا ہے اور قیادت کی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں اس بیان کے بعد سے شدید کھلبلی مچ گئی ہے اور کارکنان میں بھی قیادت کے فیصلوں اور بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کے تحفظات کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔