جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

آبنائے ہرمز معاہدے سے امریکہ ایران مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

06 اگست, 2026 15:14

پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز معاہدے پر ثالثی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں مذاکرات بحال ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ایک اہم مفاہمت کی یادداشت طے کروانے میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے معطل مذاکرات کی دوبارہ شروعات اور کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن شعبہ معاشی بحران کا شکار، 10 ایئر لائنز بند

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کا خواہش مند ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق طے پانے والے اس فریم ورک سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی گفتگو کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد توقع ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خاص طور پر تکنیکی اور سفارتی سطح پر گفتگو کے بند راستے کھلیں گے اور باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔