ہفتہ، 29-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

براڈ پیک حادثہ؛ 5 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو سے اسلام آباد روانہ

07 اگست, 2026 12:28

گلگت بلتستان کے براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو سے اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔

براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ کوہ پیماؤں کی میتیں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق برآمد کی گئی میتوں کو متعلقہ ممالک کے پرچموں میں لپیٹ کر سکردو سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد میتیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کی جائیں گی، جہاں سے انہیں قانونی اور سفارتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا۔

پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ سرچ آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں بھی متعلقہ ادارے مسلسل مصروف رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔