جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

آپریشن رَدُّ الفتنہ 3: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل

08 اگست, 2026 08:39

بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 کے تحت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کیا، جس کے دوران 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کرالیا گیا۔

کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ 2 دہشتگردوں کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، جن میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور سینی ٹائزیشن کا عمل مزید جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔