پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

میجر طفیل شہید نشانِ حیدر کی 68 ویں برسی، مسلح افواج کے سربراہان کا خراجِ عقیدت

08 اگست, 2026 11:15

میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی آج 68ویں برسی منائی جا رہی ہے، جس پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیرمعمولی بہادری، عزم اور جرأت کا مظاہرہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد نے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا اور اپنے مشن کی کامیاب تکمیل یقینی بنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

میجر طفیل محمد شہید کی جرأت، حب الوطنی اور لازوال قربانی کی میراث آج بھی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ ان کی بہادری اور قربانی وطن کے محافظوں کے لیے مشعلِ راہ بنی ہوئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔