عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ٹک ٹاکر ماریہ گرفتار

Famous Pakistani TikToker Arrested In Murder Case
عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول کے ڈرائیور اصغر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر ماریہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ کا تعلق فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔ اسے سیالکوٹ سے حراست میں لیا گیا۔ خاتون واردات کے بعد سے فرار تھی۔
تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کے ڈرائیور اصغر کے موبائل فون سے ماریہ کا واٹس ایپ نمبر بھی ملا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے اپنا واٹس ایپ اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ مبینہ طور پر ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ممکنہ طور پر ڈیجیٹل شواہد ختم کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق قتل کے وقت مقتول عبداللہ طاہر کا ڈرائیور اصغر اور ٹک ٹاکر ماریہ مبینہ طور پر ویڈیو کال پر رابطے میں تھے۔ پولیس اس رابطے اور موبائل فون سے ملنے والے دیگر شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔
تفتیشی ٹیم ملزمہ سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ واقعے کے پسِ پردہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ڈرائیور اصغر اور ماریہ کے درمیان رابطے کی نوعیت کیا تھی اور قتل کے واقعے سے اس کا کیا تعلق بنتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں سامنے آنے والے ڈیجیٹل شواہد کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ موبائل فون، واٹس ایپ رابطے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے میں ملوث افراد کے کردار کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ فی الحال ملزمہ ماریہ کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











