پیر، 24-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے تاریخی سنگ میل قرار، خصوصی نغمہ جاری

08 اگست, 2026 15:13

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو طے پایا، جسے تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی یکجہتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس تاریخی معاہدے کی اہمیت اور تینوں ممالک کے باہمی تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے کے بول پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔

خصوصی نغمے میں تینوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ باہمی اخوت، اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو بھی سراہا گیا ہے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو خطے میں باہمی تعاون اور استحکام کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں جاری کیا گیا یہ خصوصی نغمہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ اقدار، برادرانہ تعلقات اور باہمی اتحاد کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔