بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15خوارج جہنم واصل

Security Forces Operations in Khyber Pakhtunkhwa; 13 Militants Killed
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










