پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پنجگور میں مقامی تاجروں اور دیگر شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











