منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

سندھ کے لوگوں کو ترقیاں نظر کیوں نہیں آتیں؟ عظمیٰ بخاری

10 اگست, 2026 15:46

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ صاف پانی کا منصوبہ بالخصوص دور دراز علاقوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 18 سال سے عوام کو ٹینکر مافیا کے حوالے کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی کسی نہ کسی صوبے میں حکومت ہے، تاہم کچھ لوگ صبح و شام صرف مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے میر رضا کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کا کیس ابھی تک حل نہیں ہوا۔

انہوں نے کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سندھ میں کوئی تکلیف دہ واقعہ ہو تو سب کو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جعلی بورڈ نہیں بنتے اور نہ ہی کسی کو بچانے کے لیے کوئی آگے آتا ہے۔ معذور بچی کے واقعے پر ڈی آئی جی نے پورا تھانہ معطل کیا جبکہ معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بھی جرم کرے گا اسے سزا ملے گی، پنجاب حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ترقی کیوں نظر نہیں آتی؟ جو لوگ اپنا سیوریج سسٹم تک درست نہیں کرسکے، وہ پنجاب کو بھاشن دے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر نوجوانوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سکیورٹی خدشات کے دعووں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ گھڑی کی سوئی نظر نہ آنے پر بھی بانی کی جان کو خطرہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔