بسنت 2027 کب منائی جائے گی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بسنت کے موقع پر لاہور میں 4 دن میں ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت
لاہور: پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ سال بسنت روایتی طور پر فروری کے بجائے جنوری کے آخر میں منانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں رمضان المبارک کی متوقع آمد کے پیش نظر بسنت کا انعقاد جنوری کے آخری ایام میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم بسنت کی حتمی تاریخ کا فیصلہ اور باضابطہ اعلان حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔
پتنگ اور ڈور کی تیاری کی اجازت کا امکان
ذرائع کے مطابق بسنت کے انعقاد کے ساتھ پتنگ بازی سے متعلق سرگرمیوں کی بھی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
حکام کی جانب سے اس معاملے میں حفاظتی تقاضوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، کیونکہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران شہریوں کو مختلف حادثات اور جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
حفاظتی ضوابط بھی طے کیے جائیں گے
ذرائع کے مطابق مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔ اس دوران متعلقہ اداروں کی جانب سے بسنت کے انعقاد، پتنگ سازی، ڈور کے استعمال اور دیگر سرگرمیوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور ضوابط طے کیے جائیں گے۔
حکومت کی منظوری اور حتمی تاریخ کے اعلان کے بعد بسنت 2027 کے حوالے سے تفصیلی انتظامات اور قواعد و ضوابط بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔
فی الحال جنوری کے آخر میں بسنت منانے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم حتمی فیصلہ سرکاری منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











