میر رضا علی کی رائیڈ سے متعلق ڈرائیور احسان اللہ نے اہم تفصیلات بتا دیں

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ نے میر رضا علی کو چھوڑنے سے متعلق رائیڈ کی اہم تفصیلات بیان کر دیں۔
جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں احسان اللہ نے بتایا کہ میر رضا علی نے 3 بج کر 57 منٹ پر رائیڈ بک کی تھی۔
ڈرائیور کے مطابق انہوں نے 4 بج کر 7 منٹ پر میر رضا علی کو فون کرکے اپنی آمد سے آگاہ کیا، جبکہ 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ کا آغاز ہوا۔
احسان اللہ نے بتایا کہ وہ میر رضا علی کو خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ اور پھر بہادر آباد لے کر گئے۔ اس کے بعد سفر اسٹیڈیم، ملینیم مال اور پرفیوم چوک سے ہوتا ہوا جوہر موڑ اور موسمیات کی جانب جاری رہا۔
ڈرائیور کے مطابق موسمیات کی طرف جاتے ہوئے میر رضا علی نے کہا کہ انہیں لوکیشن پر چھوڑ دیا جائے اور وہ راستہ بتاتے جائیں گے۔ اس کے بعد وہ میر رضا علی کی ہدایت کے مطابق مختلف راستوں سے سفر کرتے رہے۔
احسان اللہ نے بتایا کہ میر رضا علی نے دورانِ سفر گاڑی میں گانے بھی چلائے اور گاڑی تیز چلانے کا کہا۔
ان کے بقول، میر رضا علی نے سفر کے دوران کسی شخص کو فون نہیں کیا، تاہم وہ اپنا موبائل فون استعمال کرتے رہے۔
ڈرائیور نے مزید بتایا کہ میر رضا علی کے ساتھ ہونے والی رائیڈ کا تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس مقام پر میر رضا علی کو اتارا گیا، وہاں اس وقت کوئی شخص موجود نہیں تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











