ہفتہ، 15-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/02هـ (15-08-2026م)

سرکاری ملازمین کی پنشن کا نیا نظام، عملدرآمد شروع

12 اگست, 2026 11:10

سرکاری ملازمین کی پنشن کے نظام میں تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت نے نئے نظام پر عملی طور پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے قواعد جاری کردیے ہیں۔ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ محکموں کو اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم کے دائرہ کار میں آنے والے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا پابند کیا ہے۔ متعلقہ وزارتوں کو ملازمین کا ڈیٹا اور ضروری اسناد 15 روز کے اندر اے جی پی آر کے ریکارڈ میں اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ہر وزارت اور ڈویژن کو گریڈ 17 یا اس سے زائد کے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوکل پرسن ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا اور اس حوالے سے متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطہ بھی یقینی بنائے گا۔

وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے افسران اور متعلقہ شعبے نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ایچ آر ونگ کو اسکیم پر عملدرآمد کی نگرانی اور اسے یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو اے جی پی آر کے تعاون سے سرکاری ملازمین کا جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ڈیٹا کو وزارت، ڈویژن، محکمہ اور گریڈ کے لحاظ سے مرتب کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔