ہفتہ، 15-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/02هـ (15-08-2026م)

عالمی یوم نوجوانان پر قومی روزگار پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

12 اگست, 2026 14:30

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر نوجوانوں کے لیے قومی روزگار پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عالمی یوم نوجوانان کی تقریب میں شرکت کریں گے اور نوجوانوں کے لیے قومی روزگار پالیسی کا اجرا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان بہتر رابطے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک مربوط فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان موجود خلا کو کم کرنا ہے۔

قومی روزگار پالیسی کے تحت نوجوانوں کی استعداد اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو موجودہ اور مستقبل کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے لیے مطلوبہ عملی اور تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

حکومتی اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں، صنعت اور روزگار کے شعبے کے درمیان تعاون بڑھانا ہے تاکہ نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بہتر روزگار کے مواقع دستیاب ہوسکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔