بلوچستان: بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے اور فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک

Security forces operation in Mastung, 4 Indian-backed terrorists killed
بلوچستان کے ضلع سُرب میں دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم (VBIED) کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے اور وہاں موجود دیگر بارودی مواد کے پھٹنے سے 3 قریبی شہری بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف واقعات میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے۔
علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں اور ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











