بی آئی ایس پی خواتین کے لیے اہم الرٹ، بینظیر سم کے معاملے میں بڑی ہدایت جاری

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں رجسٹرڈ خواتین کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور بینظیر سم کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بی آئی ایس پی نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ بینظیر سم صرف اور صرف بی آئی ایس پی کے دفاتر سے حاصل کریں، کسی دوسرے ذریعے سے سم لینے کی صورت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
بی آئی ایس پی ترجمان کے مطابق مستحق خواتین کسی بھی افواہ، غلط معلومات یا بہکاوے میں نہ آئیں اور درست معلومات و رہنمائی کے لیے اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی حفاظت، سہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی ادارے کی ترجیح ہے۔
بینظیر سم کہاں سے حاصل کریں؟
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے حالیہ ای کچہری کے دوران بھی مستحق خواتین کو ہدایت کی تھی کہ جن بینفشریز نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی یا کسی اور جگہ سے سم لے رکھی ہے، وہ اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے بینظیر سم مفت حاصل کریں۔
سم وصول کرنے کے لیے خواتین کو اصل شناختی کارڈ اور اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سم لیتے وقت بی آئی ایس پی عملے سے کہیں کہ وہ سم خود موبائل فون میں نصب کرے۔
ڈیجیٹل والٹ میں رقم آنے پر ایس ایم ایس ملے گا
سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق جب رقم ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی تو متعلقہ بینک کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ رقم نکلوانے کے بعد بھی ایک تصدیقی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں منتقل اور وصول کی گئی رقم کی تفصیلات درج ہوں گی۔
یہ تصدیقی پیغام خواتین کے لیے ادائیگی کا ثبوت ہوگا، جس کی مدد سے وہ یہ جان سکیں گی کہ انہیں مکمل رقم موصول ہوئی ہے یا نہیں۔
موبائل فون کسی ایجنٹ کے حوالے نہ کریں
بی آئی ایس پی چیئرپرسن نے خواتین کو خصوصی طور پر خبردار کیا کہ کسی بھی صورت اپنا موبائل فون ایجنٹ کے حوالے نہ کریں۔ رقم وصول کرنے کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے، موبائل فون کسی ایجنٹ کے پاس دینے کی ضرورت نہیں۔
خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنا موبائل فون اور موبائل نمبر ہمیشہ اپنے پاس رکھیں تاکہ کوئی شخص ان کے پیغامات، ادائیگیوں یا شکایات سے متعلق معلومات حذف نہ کرسکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









