پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط، باوقار اور امن کی توانا آواز کے طور پہچانا جاتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران کئی مشکل مراحل طے کیے ہیں۔ حکومت نے مستحکم معیشت کا ہدف حاصل کیا ہے۔ اب ملک ترقی یافتہ معیشت کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر وہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے تحریک آزادی کے قائدین اور کارکنوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ایک آزاد ملک کا خواب پورا ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تحریک آزادی کے رہنماؤں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کو ایک مقصد پر متحد کیا۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ انہیں مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ بالآخر یہ جدوجہد کامیاب ہوئی اور پاکستان ایک آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
وزیراعظم کے مطابق نے کہا کہ پاکستان ایسی سرزمین ہے جہاں شہری آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ ملک کی بنیاد اسلامی تعلیمات اور قائداعظم کے نظریات پر رکھی گئی۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بلا تفریق آزادی اور اپنے حقوق کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہے۔
انہوں نے آئین اور قوانین کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر مستقبل کی طرف جاری ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی استحکام کے بعد ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں معیشت سے متعلق حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال کے دوران مشکل معاشی حالات سے نمٹتے ہوئے مستحکم معیشت کی بنیاد مضبوط کی ہے۔ اب پاکستان ترقی یافتہ معیشت کی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 11.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونِ ملک پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یومِ آزادی کے پیغام میں قومی دفاع کو بھی خاص اہمیت دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ دشمن کی جانب سے آنے والے ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا گیا اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی بہادر افواج پر فخر کرتا ہے۔ افواج نے قیادت، اتحاد، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے آبی وسائل سمیت ملک کے اہم قومی مفادات کے تحفظ کو بھی ضروری قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک مضبوط اور باوقار ملک کے طور پر اپنی شناخت بنا رہا ہے۔ پاکستان امن کی آواز بھی بن کر سامنے آیا ہے۔ موجودہ علاقائی صورتحال میں ملک ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ مشکل علاقائی حالات کے باوجود پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ یومِ آزادی صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ یہ ان قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی ہے جن کی بدولت پاکستان ایک آزاد ملک بنا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.