ہفتہ، 15-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/02هـ (15-08-2026م)

سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل

15 اگست, 2026 11:05

راولپنڈی: یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالیے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سابق فوجیوں کی خدمات صرف ان کے دورِ ملازمت تک محدود نہیں بلکہ وہ قومی استقامت اور ملکی دفاع کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور پاک فوج کے ساتھ مسلسل رابطے کو ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول میں سابق فوجیوں کی رہنمائی اور تجربہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور تجربے کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قومی استقامت مضبوط بنانے میں اہم قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق استقبالیے میں شریک سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سابق فوجیوں نے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور ملکی خوشحالی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے اس استقبالیے میں پاک فوج کی موجودہ قیادت اور سابق فوجیوں کے درمیان ادارہ جاتی رابطے اور باہمی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔