آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا بڑا ایکشن، 10 رہنماؤں کی رکنیت ختم

PPP leader and his wife were killed in a shooting at a car
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 10 اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 2026 کے انتخابات کے دوران پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قیادت کے فیصلوں سے اختلاف کرنے پر کی گئی۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے متعلقہ رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
پارٹی سے نکالے جانے والوں میں مرکزی نائب صدور خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ اور سردار عنایت اللہ عارف، ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید اور ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید بازمی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کوٹلی سے ملک یوسف اور رشید بانینان، سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی اور پیپلز پارٹی سٹی میرپور کے سابق جنرل سیکریٹری راجہ ذوالفقار ذلفی بھی پارٹی رکنیت سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعلقہ قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کے اس فیصلے کو آزاد کشمیر میں آنے والے انتخابی مرحلے کے دوران تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











