نادرا کا نیا چِپ فری شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

NADRA Kiosk: Renew CNIC Easily Now
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستانی شہریوں کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے، جس میں چِپ کی ضرورت ختم کردی گئی ہے۔ نئے شناختی کارڈ کا اجرا 14 اگست سے مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے۔
نادرا ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت مختلف سرکاری دستاویزات جاری کرنے والا مجاز ادارہ ہے۔ نئے نظام کے تحت چِپ کے بجائے کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
نادرا کے مطابق کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ ابتدائی مرحلے میں موجودہ چِپ کے بغیر ٹیسلن شناختی کارڈ کی جگہ جاری کیا جارہا ہے۔ جنوری 2027 سے نئے کیو آر کوڈ والے شناختی کارڈ کا اجرا NICOP اور جووینائل کارڈ سمیت قومی شناختی دستاویزات کی دیگر اقسام کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا۔
اس کے بعد آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔
نئے شناختی کارڈ کے اعلان کے بعد شہریوں میں سب سے اہم سوال یہ سامنے آیا کہ کیا کیو آر کوڈ والے نئے کارڈ کے اجرا کے بعد پہلے سے جاری کیے گئے شناختی کارڈ غیر مؤثر ہوجائیں گے؟
نادرا نے اس حوالے سے شہریوں کی بڑی تشویش دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئے چِپ فری شناختی کارڈ کے اجرا سے پہلے سے جاری شناختی کارڈ ختم نہیں ہوں گے۔
نادرا کے مطابق موجودہ شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخِ میعاد تک بدستور قابلِ استعمال اور مؤثر رہیں گے۔ شہریوں کو صرف نئے کارڈ کے اجرا کی وجہ سے اپنا موجودہ شناختی کارڈ فوری طور پر تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یوں نئے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ کا نظام مرحلہ وار نافذ ہوگا، جبکہ پہلے سے جاری کارڈ اپنی میعاد مکمل ہونے تک معمول کے مطابق قابلِ قبول رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










